
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ تو نہیں رکنے والا ہے، کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی اطلاع کے لیے عرض ہے کرسیاں لگنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے گھر سے پنجاب حکومت کی چیخوں تک 13 دسمبر کا اثر نظر آنے لگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ کرسیاں لگانے پر منتظمین کے خلاف پرچہ کاٹیں گے لیکن انہوں نے تو ایف آئی آر ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف کاٹ دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں یہ تو معلوم ہوگیا کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News