وزیراعظم عمران خان کل چکوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل چکوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جبکہ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اور اعلیٰ حکومتی شخصیات وزیر اعظم کا چکوال میں استقبال کریں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چکوال کے دورے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ چکوال میں پہلی یونیورسٹی کا بھی افتتاح کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چکوال میں رنگ روڑ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان چکوال میں 500 بیڈز کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چکوال میں پہلے لاء کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم چکوال میں سنٹر آف ایکسیلینس “اسکول” کا افتتاح بھی کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چکوال کے ترقیاتی منصوبوں پروفاقی اور صوبائی حکومت کی اربوں روپے لاگت آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
