2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بدترین رہا
سال 2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بھی بدترین رہا۔...
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کے پیغام کی مداحوں نے دل کھول کر حمایت کردی۔
گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا تھا۔
When you can’t offer advise,
offer compassion.Advertisement— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) December 21, 2020
زائرہ وسیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’جب آپ کسی کو مشورہ نہیں دے سکتے تو اُسے اپنی ہمدردی پیش کریں۔‘
اداکارہ کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بھی یہی سوچتے ہیں۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس سے قبل زائرہ وسیم نے میوہ جات ’منقہ‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔
زائرہ وسیم نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ ’منقہ ہڈی والی کشمش ہوتی ہے۔‘
واضح رہے کہ اُن کے اس دلچسپ تبصرے پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ زائرہ وسیم نے اُنہیں ایک ایسی حقیقت بتادی ہے جس کے بارے میں آج سے پہلے اُنہیں علم نہیں تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News