
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر سے متعلقہ معاملات پر حکومت کی جانب سے عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے کیونکہ توانائی کے شعبے کے حوالے سے اصلاحاتی عمل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر، معاونین شریک ہوئے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلقہ اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماضی میں پاور سیکٹر کے حوالے سے فیصلوں، بد انتظامی، کرپشن وغیرہ کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے تاہم گردشی قرضوں میں کمی سے عوام کو براہ راست فائدہ میسر آئے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ حکومت سبسڈی کے نظام کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں بھی دی جانے والے سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
اس ضمن میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی تھی کہ مستحقین اور غربت کا شکار افراد کو شفاف اور منظم طریقے سے معاونت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News