معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے، پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پول کھول دیا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی بھاری قیمت وصول کرنےکیلئے عمران خان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کے بارے میں پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
