گنج پن کا شکار لوگوں کے لیے خوشخبری
کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنی بیوٹی لائن اپ پروڈکٹس میں...
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بال جھڑ رہے ہیں تو اُس کی وجہ ذہنی تناؤ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ماہرین کہتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے کھانے سے ہمارے بال تیزی جھڑتے ہیں۔
وہ غذائیں جن کی وجہ سے بال تیزی سے جھڑتے ہیں:
الکوحل:
بال بنیادی طور پر پروٹین سے بنے ہوتے ہیں، جسے کیریٹن کہتے ہیں۔ کیریٹن ایک پروٹین ہے جو آپ کے بالوں کو ساخت فراہم کرتا ہے اور جب ہم الکوحل کا استعمال کرتے ہیں تو اُس سے ہمارے بال کمزور اور بے رونق ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں کے جھڑنے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
چینی:
چینی کا استعمال آپ کے بالوں کے لیے اتنی ہی مضر ہے جتنی آپ کی مجموعی صحت کے لیے ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اُن کے بال تیزی سے جھڑتے ہیں لہٰذا اگر آپ اپنی غذا میں چینی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو آج ہی اُس کی مقدار کم کردیں تاکہ آپ کے بال جھڑنے سے رُک جائیں۔
جنک فوڈ:
آج کے اس دور میں بچوں اور نوجوان سمیت ہر عُمر کے افراد جنک فوڈ کا استعمال کر رہے ہیں جس سے وہ ناصرف امراضِ قلب اور موٹاپے جیسے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ جنک فوڈ کے کھانے سے اُن کے بالوں کی صحت کو بھی بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اُن کے بال تیزی سے جھڑتے ہیں۔
ڈائیٹ سوڈا:
ڈائیٹ سوڈا میں ایک مصنوعی میٹھا شامل ہوتا ہے جسے اسپارٹیم کہتے ہیں اور ایک تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ ہمارے بالوں کی صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کو جلد ہی بالوں کے جھڑنے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو بہتر ہے کہ آپ پوری طرح سے ڈائیٹ سوڈا سے پرہیز کریں۔
کچے انڈے کی سفیدی:
انڈا بالوں کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے لیکن انہیں کچا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کچے انڈوں کی سفیدی بائیوٹن کی کمی کا سبب بن سکتی ہے او بائیوٹن وہ وٹامن ہے جو کیریٹن کی پیداوار میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنے بالوں پر کچے انڈے کی سفیدی کے استعمال سے گریز کریں۔
مچھلی:
مرکری کی اعلیٰ سطح اچانک بالوں کے جھڑنے کا باعث بن سکتی ہے اور مرکری کی نمائش کا سب سے عام ماخذ مچھلی ہے کیونکہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے مچھلیوں میں کافی بیماریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں لہٰذا ایسی مچھلی کا انتخاب کریں جو آپ کے بالوں کی صحت کے لیے مفید ہو۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News