Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری

Now Reading:

عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری
عمرہ زائرین

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت اور پاکستانی ٹریول ایجنسیز کے درمیان نیا معاہدہ تیار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت اور پاکستانی ٹریول ایجنسیز کے درمیان نیا معاہدہ تیار ہوگیا جس کے تحت زائرین کو عمرے پر گروپ کی شکل میں لے جایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کو گروپوں میں عمرے کی ادائیگی کیلیے لیکرجانے کیلیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ ہر گروپ 22 زائرین پر مشتمل ہوگا جبکہ عمرہ زائرین مکمل طور پر سعودی حکومت کے کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ50 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ عمرہ سے متعلق معاہدہ ہوگا جبکہ معاہدے کو 15 دسمبر تک حتمی شکل دی جائیگی۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل کورونا وبا ءکی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے  لیے نئی ایس او پیز جاری کی تھی۔

پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین یکم نومبر 2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے جبکہ عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے۔

عمرہ زائرن کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے منظور شدہ لبارٹریز سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔عمرہ زائرین  منفی رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاؤنٹرز پر جمع کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر