Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج انسانیت کے خون کی پیاسی ہے،مشعال ملک

Now Reading:

بھارتی فوج انسانیت کے خون کی پیاسی ہے،مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت کے خون کی پیاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی گاڑی پر فائرنگ،بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے جبکہ بھارت سے کشمیریوں سمیت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر بھی محفوظ نہیں، اقوام متحدہ شہری آبادی پر فائرنگ بند کروائے۔

یاد رہے اس سے قبل پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی) کے چری کوٹ سیکٹر میں اشتعال فائرنگ کی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی دور سے پہچانی جاتی ہے، گاڑیوں پر یو این لکھا دور سے دیکھا جاسکتا تھا لیکن بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کی گاڑیوں کونشانہ بنایا جبکہ پاک فوج نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو بھارتی فائرنگ کی زد سے نکال کر راولا کوٹ پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر