سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹوکے منگیتر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر منگنی کی تقریب پر لی گئی تصویر شئیر کردی۔
تفصیلات کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمود چوہدری کے ساتھ بختاور بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی موجود ہیں۔
تصویر میں آصف زرداری، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
محمود چوہدری نے تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ان کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے‘۔
بختاور بھٹو کے منگیتر کی پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ محمود چوہدری دو روز قبل ہی پاکستان سے اپنے گھر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے محمود چوہدری نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’انشاءاللّہ بہت جلد دوبارہ کراچی سے ملوں گا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
