
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا وائرس کی 12 لاکھ ویکسین خریدی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہناہے کہ چینی کمپنی سے ویکسین خریداری کابینہ کمیٹی کافیصلہ ہے۔
کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائ طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی، پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئ اور بینالاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2020
فواد چوہدری نے کہا کہ ویکسین2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت لگائی جائیں گی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نجی شعبہ یا کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News