Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال
مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی دھول جھونکنے کے برابرہے،مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوغلط گناگیا،مردم شماری کے نتائج سب نے مستردکردیئے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ نے وزارتوں کیلئے حکومت کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے،ایم کیوایم وزرا کو فوری طورپراپوزیشن میں جاکربیٹھناچاہئے،ایم کیو ایم وزراکے اپوزیشن میں جانے سے حکومت گرجائےگی،اس سے کمزور حکومت پاکستان میں نہیں آئی۔

مصطفی کمال کا کہناتھا کہ 10 سے13 ارکان کی برتری سے مرکزی حکومت چل رہی ہے،ایم کیوایم وزراکبھی بھی سیٹیں نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم وزرااستعفے دےکرعوام سے رجوع کریں،”را”کے ایجنٹ بنانے والے وزیربن رہے ہیں،خالدمقبول صدیقی کانام جے آئی ٹی میں ہے۔

کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں،جیسے ہی یہ حکومت چھوڑیں گے جیلوں میں جائیں گے،تمام وسائل کے باوجودکراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے،حکومت کی 2نشستیں بھی کم ہوئیں توبرداشت نہیں کرسکے گی،کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ،سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں،ایک بھی کراچی سے نہیں،جعلی ڈومیسائل بناکرنوکریاں بانٹی جارہی ہیں،ایک وزیرکہہ رہاہے حیدر آبادمیں یونیورسٹی نہیں بننے دوں گا،سندھ میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہرہیں،اتنی کرپشن کرنے کے باوجودان کامیئرباہرگھوم رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کواحساس دلایاجاتاہے تم پاکستانی نہیں ہو، کراچی کے شہریوں کوہمیشہ شک کی نظرسے دیکھاجاتاہے،کراچی میں تمام وسائل موجودہیں،انہوں نے کہاکہ بھٹونے کوٹہ سسٹم سے سندھیوں اورمہاجروں میں دیوارکھڑی کردی،آج تک سندھیوں ،مہاجروں میں کوٹہ سسٹم کی دیوارکھڑی ہے،کوٹہ سسٹم سے تعصب کی دیوارحکمرانوں کی وجہ سے کھڑی ہے،دیہی آبادیوں میں وڈیرے لوگوں کے مالک بنے ہوئے ہیں،شہروں میں منتقلی سے لوگ وڈیروں کے چنگل سے آزادہوگئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر