جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نےمولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اورمولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق چاروں رہنماؤں کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چاروں رہنماوں کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسیع اور مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے کیا۔
خیال رہے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ کہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
