
ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے، مہلک وائرس سے جاں بحق والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار 164ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی،جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہے۔
گزشتہ روز مزید 2 ہزار 972 نئے کیسز سامنے آگئے، 39 ہزار 171 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News