Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزیاں

Now Reading:

پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزیاں
sindh schools

لاہور میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی اسکول کھول لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دی گئی چھٹیوں کے باوجود بچوں کو زبردستی اسکول بلارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث بچے گھر کے کپڑوں میں اسکول آرہے ہیں جبکہ بچوں کو کلاس روم میں بغیر سماجی فاصلے کے بٹھا کر کلا سز لی جا رہی ہیں۔

اکثر بچوں کا کہنا ہے کہ ہمیں فون کرکے زبردستی اسکول بلایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے اسکول ہر صورت کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سب کی متفقہ رائے سے راولپنڈی اسلام آباد میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 راولپنڈی اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز میں نصابی سرگرمیاں 11جنوری سے  شروع ہو نگی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سپریم کونسل بنائی گئی ہے، جس میں مزید فیصلے کیے جائیں گے، اگر 11جنوری کے بعد اسکولز کھولنے پر حکومتی کارروائی ہوئی تو اس پر سخت احتجاج کرینگے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے موقف اپنایا کہ سب کچھ کھلا ہے توتعلیمی ادارے کیوں بند کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں برھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارش پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے...

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر