Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد وزیر خان کیس ،صباقمر اور بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال

Now Reading:

مسجد وزیر خان کیس ،صباقمر اور بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال

تاریخی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے میں پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کر دی۔

 سیشن عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال کر دیا۔

پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہےکہ واقعے کی سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں، پولیس نے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی سیشن کورٹ نے عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ دفعہ 295 کے تحت تھانا اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس میں گلوکار اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر