
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری سطح پر مفت کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کے لیے بات چیت جاری ہے۔ عوام کو ویکسین مفت لگائی جائیں گی۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ ویکسین کے لیے کسی ایک کمپنی کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔
نوشین حامد نے کہا کہ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10 ہزار سے زائد رضاکاروں کو ویکسین لگ چکی۔ دو سے تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News