Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ڈرامے ’تاراک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مصنف نے خودکشی کرلی

Now Reading:

بھارتی ڈرامے ’تاراک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مصنف نے خودکشی کرلی

مشہور بھارتی ڈرامے ’تاراک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مصنف نے خودکشی کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرامے ’تاراک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مصنف کی خودکشی ی وجہ حالات سے تنگ آنا سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں

2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بدترین رہا

سال 2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بھی بدترین رہا۔...

زائرہ وسیم کی مداحوں سے درخواست

اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے...

پولیس کو ان کے گھر سے سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں انہوں نے اپنے مالی حالات کا تذکرہ کیا اور اس انتہائی اقدام کی وجوہات درج کی ہیں۔

پولیس اہلکار کے مطابق بھارتی مصنف نے اپنے آخری خط میں لکھا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے ان حالات میں مبتلا ہیں۔

Advertisement

ابھیشک ماکوانا نے اپنے گھر والوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ میں نے حالات سے لڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اب مزید ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ پریشانیاں صرف بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب ابھیشک ماکوانا جو مشہور بھارتی ڈرامے کے منصف ہے ان کی لاش ممبئی کے علاقے کاندیوالی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

تاہم اس کیس کا پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس مشہور بھارتی ڈرامے کے مصنف کے اس انتہائی اقدام سے متعلق اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی مصنف کے اقدام خودکشی کے بعد ان کے بھائی جینس ماکوانا نے سوشل میڈیا پرابھیشک ماکوانا کو انتہائی جذباتی انداز میں یاد کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں کیا لکھوں؟ لکھاری تو مجھے اکیلا چھوڑ کر بہت دور چلاگیا‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ جینس ماکوانا نے اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ تم نے مجھے دھوکا دیا، مجھے گڑھے میں دھکیل دیا، میں پوچھتا ہوں کہ تم نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ تم مجھے تنہا کیوں چھوڑ گئے؟ آخر کیوں؟

واضح رہے انہوں نے اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ اب مجھے کون گلے لگائے گا؟ کون ہے، جسے اب میں بھائی کہہ کر پکاروں گا؟‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر