Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد، اینٹی ٹیررازم اسکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Now Reading:

اسلام آباد، اینٹی ٹیررازم اسکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ کی اندھا دھند فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان طالبعلم نکلا جس کو اے ٹی ایس اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر نشانہ بنا ڈالا۔

اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ اسامہ ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سیکٹرجی 13 کا رہائشی تھا ، اہلکاروں کی 22 گولیاں نوجوان کے جسم میں لگیں، گاڑی میں سے اسلحہ تک بھی برآمد نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق گاڑی کی ونڈ اسکرین ،دونوں سائیڈز اور پیچھے بھی گولیوں کے نشان ہیں۔

پولیس کا موقف ہے کہ رات گئے سیکٹر ایکس 13 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کی کال چلنے پر گاڑی کو جی10 سگنل کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی لیکن گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا اور بعدازاں فائرنگ کی گئی ۔ پولیس نے نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیاہے اور ورثاءبھی پہنچ گئے ہیں ۔

Advertisement

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ، ٹیم فائرنگ کے واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرے گی اور 24 گھنٹوں کے بعد رپورٹ سامنے لائے جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق نوجوان گاڑی میں اکیلا تھا، جن اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی انہیں پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔

ترجمان پولیس کا کہناہے کہ رات گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے تاہم اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو مشکوک جان کر پیچھا کیا اور روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہ روکنے پر گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی ۔

خیال رہے کہ ڈی آئی جی آپریشن کی زیر نگرانی ایس پی سی ٹی ڈی اور ایس پی صدر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر