Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس کی عالمی وبا کے حوالے سے ایک اور پیشگوئی

Now Reading:

بل گیٹس کی عالمی وبا کے حوالے سے ایک اور پیشگوئی
بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ مہلک وائرس کی وبا میں بدترین ثابت ہونے والے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اگلے 4 سے 6 مہینے وبا کے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں، انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے، اگر ہم اصولوں پر عمل کریں یعنی فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو متعدد اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے’۔

بل گیٹس نے یہ پیشگوئی اس وقت کی جب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری میں خاطر خواہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بل گیٹس کا یہ بھی کہناہے کہ 2021 کے وسط میں امریکا میں عالمی وبا کے حوالے سے حالات میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا ‘موسم بہار میں کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے اور ممکن ہے کہ حالات معمول پر آنا شروع ہوجائیں’۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ وائرس دنیا میں موجود رہے گا اور ہمیں فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا، دنیا کے ہر کونے سے وائرس کے خاتمے کے بعد ہی وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالات 2022 کی پہلی ششماہی سے قبل معمول پر نہیں آسکیں گے۔

اس موقع پر ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا ‘اس وائرس کے حوالے سے تشخیص، نئے طریقہ علاج اور ویکسین پر کام واقعی بہت متاثرکن ہے، اور اس کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ امیر ممالک میں ممکنہ طور پر 2021 کے آخر تک اس پر قابو پالیں گے جبکہ باقی دنیا میں اس کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہوگا’۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر