پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار کھڑے نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کی حمایت کرے گی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑے کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
