Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 50سال بعد دو بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان میں 50سال بعد دو بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان میں 50سال کے بعد دو بڑے ڈیمز بن رہے ہیں،ڈیمز بننے سے بجلی اور پانی کے مسائل میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان کو پانی کے مسائل ہوں گے، ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی لیکن ڈیم بنانے کی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ڈیم نہ بننے کی صورت میں ملک کو پانی کا مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ کوئی بھی ملک لانگ ٹرم پلانگ سے ترقی کرتا ہے، چین آج دنیا کی سب سے تیز بڑھتی ہوئی طاقت بن رہا ہے کیونکہ اس نے لانگ ٹرم پلاننگ کی پالیسی اپنائی۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم پرگزشتہ 10سال کے قرضوں کا بوجھ ہے جس کا سود دینا پڑتاہے،حکومت ملی تو پاکستان پر 25ہزار ارب روپے کے قرضے تھے،ہماری حکومت نے 11ہزار ارب روپے کے قرضے لیے لیکن 6 ہزار ارب روپے قرضوں کےسود کی مد میں چلے گئے۔

وزیراعظم نے خطاب کے دوران مزید بتایا کہ روپیہ گرنے کی وجہ سے 3ہزار ارب روپے کے مزید قرضے چڑھ گئے ، 2ہزار ارب روپے میں سے 800ارب روپے ٹیکس کلیکشن میں چلے گئےجبکہ باقی پیسوں کے تحت ہم نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام شروع کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کی جانب نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ غلط فیصلے کیے گئے اور کسی اور کی جنگ میں شرکت کی،جب بھی کوئی ملک پریشر میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت کریں گے تو نقصان ہی ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے ہم نے اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، جو پوٹینشل پاکستان میں ہے شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہو جہاں اتنا پوٹینشل ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر