
خیبر پختونخوا حکومت نے کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ کرک میں مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مسقتبل میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News