شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل...
گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں وہ شخص رکشے میں سفر کررہا ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کے ہمشکل نوجوان شاہ حسین کا سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر خوب چرچا ہورہا ہے اور اس کو سیالکوٹ کا رہائشی بتایا جارہا ہے مگر اصل میں شاہ حسین کا تعلق ضلع سوات کے وادی کالام سے ہے۔
سوات کا رہائشی شاہ حسین آج کل محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائی فروٹ کا کام کرتا ہے۔
شاہ حسین وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
AdvertisementPrime Minister #ImranKhan‘d look alike in Sialkot. pic.twitter.com/xLcdNJf59X
— Abdullah Qamar ツ (@AbdullahQamarr) January 18, 2021
وزیراعظم کے ہمشکل کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں۔
اسےعمران خان سے تشبیہ دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص ویسا ہی دکھتا ہے جیسے عمران خان جوانی میں نظر آتے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News