
اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ سنگر،ماڈل ، میزبان اور ایکٹریس رابی پیرزادہ کی رکشہ چلانے کی ویڈیو مقبول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ رکشہ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
دراصل یہ رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن کا رکشہ ہے جسے وہ چلارہی ہیں۔
الحمداللہ ہماری فائونڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسیڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئ جتنی اسکی ہے، اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی،
AdvertisementRabi Pirzada Foundation
00923185320825
00923008855559
Download background kalam fromhttps://t.co/uLNKXLWzxh pic.twitter.com/cnLVDK9oJP— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 4, 2021
انھوں نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے۔ اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کرنے کی۔
واضح رہےکہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مصوری کو اپنا ذریعہ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
Watch its live making https://t.co/shSdKNa7Aa
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 2, 2021
سابقہ اداکارہ و گلوکارہ کا کہنا ہے کہ آج میں اللہ کے فضل سے مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News