Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس عاشق اعوان کی بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

Now Reading:

فردوس عاشق اعوان کی بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ریسکیو 1122 کی بائیک چلاتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹریننگ سینٹر میں موٹر سائیکل چلائی۔موٹر سائیکل چلانے میں ریسکیو اہلکاروں نے فردوس عاشق اعوان کی مدد بھی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیوورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز زخمی ہیں، میں انہیں ریسکیو کرنے کو بھی تیار ہوں، لڑکیوں کو بھی فرسٹ ایڈ کی تربیت دینی چاہیئے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریسکیو کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 2021ءکا استقبال کر رہے ہیں، خوشی ہے کہ پرویز الٰہی نے میرے اس ویژن کو حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنا بھائی روڈ ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا تھا، ایمبولینس کے عملے کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے میرے بھائی کی موت واقع ہوئی تھی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ قوم کے ان سپوتوں نے لوگوں کی جان بھی بچائی اور املاک بھی، جہاں اپنے بھی باہر آ جاتے ہیں وہاں ریسکیو کا عملہ ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان ہونے کا مقصد انسانوں کے دکھوں کا مداوا ہے، آپ کا جذبہ اور جنون معاشرے کے دیگر طبقات کو متاثر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر