Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا سجل علی، جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟

Now Reading:

کیا سجل علی، جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ سجل علی کیا برطانیہ میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں

جمائما گولڈ اسمتھ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما...

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں، اس کی تصدیق کیلئے ان کے میسج کا انتظار ہے۔‘

دوسری جا نب انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہوا تو سجل کا یہ ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔‘

علاوہ ازیں ہارون راشد کے ٹوئٹ پر مہر تارڑ نے ردعمل دیا کہ ’یہ ایک حیران کن بات ہے، میں اس فلم کی شدت سے منتظر ہوں۔‘

ہارون راشد نے کہا کہ سجل ایک باکمال، باصلاحیت اداکارہ ہیں، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی بہترین دکھائی دے رہی ہے۔‘

اب تک سجل اور جمائما کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

 تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں، اور اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر