جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہر بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے حقوق کراچی تحریک کےتحت شہر کے 50 سے زائد مقامات پردھرنے کیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پوری کرنا نہیں چاہتی،اگر کراچی کی گنتی پوری ہوگئی تو وڈیروں کی گنتی کم ہو جائے گی جبکہ گنتی پوری ہونے سے کراچی کی نمائندگی بڑھ جائے گی۔
حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ کراچی کی ٹھیک گنتی سے پیپلزپارٹی اپنی من مانی قانون سازی نہیں کرسکتی، جو وڈیرے اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ باہر ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزارتوں کے عوض کراچی کے حقوق کا سودا کیا، تین کروڑ کی آبادی کو مردم شماری میں آدھا ظاہر کیا گیا، گورنر سندھ خود اعتراف کرچکے کہ مردم شماری صحیح نہیں ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کراچی کو آبادی کے مطابق وسائل فراہم کئے جائیں۔
حافظ نعیم کا مزید اعلان کرتے ہوئے کہناتھا کہ 28 فروری کو قائد آباد سے گورنر ہاؤس تک مارچ ہوگا، گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں، جماعت اسلامی ہر اس دفتر جائے گی جہاں کراچی کی قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
