
سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں نویں اور دسویں جماعت کے کل نمبر 850 سے بڑھا کر 1100 کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرز نویں و دسویں جماعت (سائنس گروپ) کا اجراء کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نویں جماعت کے کل نمبر 550 اور دسویں جماعت کے کل نمبر 550 ہوں گے۔
اس سے قبل نویں اور دسویں جماعت کے کل نمبر 850 ہوتے تھے جنہیں دونوں جماعتوں میں 425، 425 نمبرز میں تقسیم کیا جاتا تھا۔
ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 و آئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ماڈل پیپرز بنائے ہیں۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرز تیار کیے ہیں تاکہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری کیلئے رہنمائی مل سکے۔ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینئر اساتذہ کی نگرانی میں ماڈل پیپرز تیار بنوائے ہیں۔
بورڈ نے پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز تیار کیے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں جلد ہی جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا جائے گا۔
سال 2021 نہم جماعت کا امتحان تخفیف شدہ نصاب کے مطابق لیا جائے گا جو کہ نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹرک کا امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا۔
نہم جماعت سائنس گروپ مضامین
انگریزی پرچہ اول، اردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی (لازمی) نارمل کورس، (سندھی میڈیم طلبہ کیلئے)، اسلامیات لازمی، اخلاقیات (غیر مسلم طلباء کیلئے)، کیمسٹری، حیاتیات (بائیولوجی)، کمپیوٹر، فزکس اور ریاضی کے مضامین شامل ہیں۔
دہم جماعت سائنس گروپ مضامین
سندھی سلیس، اردو سلیس (آسان) اور مطالعہ پاکستان کے ماڈل پیپرز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News