
کل کی نسبت آج کراچی کی سردی میں اضافہ ہوا ہے، شہرِ قائد میں درجۂ حرارت پھر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوا ، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے 9 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش
ملک بھر میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی۔
سوات، لوئر دیر، وادی لیپہ، چلاس، دیامر اور نیلم میں برفباری ہوئی جبکہ مظفر آباد، مانسہرہ، سیدو شریف میں بارش ہوئی۔
مری میں 24 گھنٹے کے دوران 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی اور ملک بھر سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News