شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی...
مٹر صحت مند زندگی گزارنے میں کیسے مدد کرتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق مٹر ایک ایسی سبزی ہے جو لذت کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہے۔
مٹر کا دانہ بھلے دیکھنے میں چھوٹا ہے لیکن جب بات غذائیت کے ساتھ صحت کی آتی ہے تو مٹھی بھر مٹر اپنے اندر کئی غذائی اجزاء رکھتے ہیں۔
یادرہے کہ مٹر میں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی بھی ہوتے ہیں۔
کینسر کے خطر ات میں کمی:
مٹر کے اندر بنیادی طور پر اعلی اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی موجودگی ہے جو کہ انسانی جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے، جس سے کینسر کے خطرات سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔
مٹر کا استعمال ہاضمہ درست رکھتا ہے:
مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔
آنکھوں اور نظر کے لیے بہترین:
آدھا کپ مٹر میں انسانی جسم کو وٹامن اے کی یومیہ ضرورت کی مقدار کا 35 فیصد موجود ہوتا ہے جو آنکھوں اور اچھی نظر کے لیے ضروری ہے۔
مٹر کا استعمال کارنیا کو صاف رکھنے کے لیے ہے اور یہ وہ جزو بھی ہے جو آنکھوں میں پروٹین کی مقدار سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:
مٹر بلڈ شوگر کی سطح کومستحکم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں جو شوگر کے مرض کو قابو میں رکھنےکے لیے انتہائی ضروری ہے
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News