Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

Now Reading:

شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند ہیں۔

 طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ لوگ اپنی غذا کا خیال رکھیں اور سادہ طرز زندگی اپنائیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

بھنڈی غذائیت سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپورغذا ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مددکرتی ہے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی اور یہ ہی وجہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجودہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔اس حوالے سے ماہر غذائیت ڈاکٹر’ انجو سود‘کا کہنا ہے کہ بھنڈی فائبر سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دوسری جانب بھنڈی کو پکا کر کھانا ہی صرف فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے بیچ بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول رکھنے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہےاور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔

واضح رہے کہ بھنڈی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں شامل کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر