سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جسٹس رعظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں وفد نے برطانیہ آکر کاوے موسوی سے ملاقات کی تھی۔
حسین نواز کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے رشوت مانگنے کے مطالبے کی خود کاوے موسوی نے تصدیق کی ہے،29 ملین ڈالر کی رقم پاکستان ہائی کمیشن کے اکاونٹ میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم بھجوانے کے معاملے پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی،اس کالے کرتوت “ کو نمٹانے” کیلئے عظمت سعید سے بہتر آدمی نہیں مل سکتا تھا۔
حسین نواز کا مزید کہناتھا کہ جسٹس ر عظمت سعید کی ذات معاہدے پر دستخط کرنے سے لے کر آج تک ہر معاملے میں ملوث ہے، وہ اپنے بغض کا اظہار پانامہ کیس میں بھی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
