بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ریسکیو کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسیکو ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال تربت منتقل کر دیاہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے، پولیس اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
