Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، چچا عبدالواحد

Now Reading:

آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، چچا عبدالواحد

مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد کا کہنا ہے کہ آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں کیونکہ اس نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان عزت والا ہے، ہمارے خاندان نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے، ہمارا خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے۔

عبدالواحد ندیم نے کہا کہ ہمارا خاندان غم میں ہے، مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے۔ اس وجہ سے ہم نے مفتی قوی سے موبائل لے لیے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کے چچا کا مزید کہناتھا کہ مفتی قوی کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے، ان سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقوی کو لوگوں نے استعمال کیا وہ سازش کو سمجھ نہ پائے، عبدالقوی سے معاملات کے بارے میں پوچھا تو نامناسب جواب ملا۔

Advertisement

پریس کانفرنس میں مفتی عبدالقوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر کا کہناتھا کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی ہے، پوری کوشس ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔

حافظ عبدالکبیر کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے، وہ شہرت کے چکر میں رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ میک اپ کراتے ہوئے ویڈیو بنوارہے ہیں۔

حریم شاہ بول نیوز کے پروگرام میں یہ کہہ چکی ہیں کہ مفتی قوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر