Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی میں لاک ڈاون میں نرمی کا آغاز

Now Reading:

اٹلی میں لاک ڈاون میں نرمی کا آغاز

 اٹلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی کے بعد حکام نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے لومبارڈی کو “ریڈ زون” سے باہر کردیا گیا ہے کیونکہ پانچ ہفتوں میں پہلی بار اٹلی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پانچ ہفتوں کے دوران یہ پہلی مجموعی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے یونٹس اور ہسپتال کے وارڈز میں کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے لومبارڈی کو ریڈ زون سے نکال کر اورنج زون میں منتقل کردیا گیا ۔

اٹلی کے وزیر صحت روبرٹو سپیرنزاکا کہنا ہے کہ چیلنج ابھی بھی سخت ہے۔لومبارڈی کے گورنر ایٹیلیو فونٹانا نے ریڈ زون سے باہر جانے کے اقدام کو بہترین خبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسکول پیر کے روز سے ہی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر