Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو منتخب امریکی صدرجوبائیڈن آج حلف اٹھائیں گے

Now Reading:

نو منتخب امریکی صدرجوبائیڈن آج حلف اٹھائیں گے

امریکا کے نو منتخب صدر کی حلف برداری کا لمحہ آ گیا، نو منتخب صدر جو بائیڈن آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کملا ہیرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہو گی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

 آج 77 سالہ جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے، صدر ٹرمپ کی رخصتی کے بعد جوبائیڈن آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement

حلف برداری کے بعد جو بائیڈن وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گے، جہاں وہ بطور صدرچار سال گزاریں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی سخت

حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران 12 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے 2 پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

تقریب میں ٹرمپ کی شرکت مشکوک 

Advertisement

حلف برداری کی تقریب کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محدود ہوگی، تقریب میں ارکان کانگریس اور سابق صدور کی شرکت متوقع ہے، تقریب میں ٹرمپ شریک نہ ہوئے تو ایسا160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے۔

نو منتخب صدرآج اہم اقدامات کااعلان کرینگے

Advertisement

نو منتخب صدر مختلف شعبوں میں آج اہم اقدامات کااعلان کریں گے، تارکینِ وطن کے لیے 8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا، ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا الوداعی خطاب

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر