
پاک بحریہ کا جہاز “نصر” امدادی سامان لیکر جبوتی پہنچ گیا، پاکستان کی جانب سے جبوتی کے آفت زدہ لوگوں کے لئے 50 میٹرک ٹن چاول بھجوائے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز “نصر” امدادی سامان لیکر جبوتی پہنچ گیا۔ جبوتی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستانی سفیر شوزب عباس نے بندرگاہ پر جہاز کے عملے کو خوش آمدید کہا۔
PNS NASR sailed to African countries on HADR mission for flood-stricken & drought-ridden areas at Djibouti, Sudan & Niger as Overseas Deployment (OSD); will also undertake goodwill visit to Mombasa, Kenya. OSD is being undertaken in coordination with Ministry of Foreign Affairs pic.twitter.com/FuhzQmpOsz
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 17, 2021
ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے جبوتی کے آفت زدہ لوگوں کے لئے 50 میٹرک ٹن چاول بجھوائے گئے ہیں، صدر جمہوریہ جبوتی محمد علی ُحمید نے بھاری امداد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ صدر محمد علی حمید نے جبوتی سٹی اور گوادر کومعاون بندرگاہ بنانے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی پائیدار ترقی کا انحصار جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پائیدار حل پر منحصر ہے۔
خیال رہے کہ جبوتی میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے پاکستانی بحری افسران کے اعزاز میں ضیافت دی، جس میں جبوتی کے سیاستدانوں ، بحریہ کے افسران ، سفارت کاروں اور معروف پاکستانی تاجروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News