سال نو کے موقع پر پولیس نےنیو ایئرنائٹ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے126 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جن میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہناہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 36 موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق ملزمان سے 28 پسٹل، 02 جدید گن، 02 رائفل، گولیاں اور شیل برآمد ہوئیں۔ فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20 مقدمات میں 30 ملزمان کو دھر لیا گیاجبکہ شراب نوشی پر 24 مقدمات درج کئے گئے۔
شراب نوشی کرنے والے ملزمان سے 192 لیٹر شراب اور 200 کین برآمد ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کے مطابق سال نو کی پہلی رات کوئی بھی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
