
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ بنوں میں 6 جنوری کو کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب اگلا جلسہ 6 جنوری کو کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلع بنوں میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ ضلعی قائدین اسٹیج اور پنڈال میں کرسیاں لگانے میں مصروف ہیں۔
پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے کا اغاز کل دو پہر دو بجے ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت مریم نواز ، بلاول بھٹو ، آفتاب شیرپاو جلسے میں شرکت کریں گے۔
دوران جلسہ محمود خان اچکزئی، امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین کی شرکت متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News