آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور دلہن کے بھائی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جذباتی پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے۔
میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو- ماشاءاللہ ! https://t.co/5wdweW341F
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2021
بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے ہماری والدہ بختاور کی شادی کے مناظر دیکھ رہی ہونگی۔
انہوں نے بختاور بھٹو اور انکے شوہر کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں منعقد کی گئی ہے جس میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
