
دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہے۔
ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، پاکستانی اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کرکے اُن کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔
حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے شہر پشاور سے متعلق ایک تصویر شیئر کی ہیں جو آتے ہی چھا گئی۔
The City of Flowers. pic.twitter.com/N2HnVrzj0c
Advertisement— Esra Bilgiç (@esbilgic) January 19, 2021
ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی اور ساتھ لکھا کہ سٹی آف فلاورز یعنی کہ پھولوں کا شہر۔
واضح رہےکہ ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کر نے والی اداکارہ (اسریٰ بلگیچ) کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر پاکستانیوں کی اکثریت ان کے عشق میں مبتلا ہے ۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈربھی ہوں گی تاہم اس حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے پاکستان آئیں گی یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News