کورونا ویکسین لانے کے لیے آئندہ چند دنوں میں خصوصی جہاز چین بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کیلئے خصوصی ہوائی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورونا ویکسین کے معاملہ پر این سی او سی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، خصوصی جہاز آئندہ ایک دو روز میں چین روانہ ہوگا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان 3 مختلف ذرائع سے کورونا ویکسین حاصل کررہا ہے، آئندہ ماہ 3 ذرائع سے ویکسین آنا شروع ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پاکستان کو سبق حاصل کرناہوگا، کورونا کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کا فقدان نظر آیا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی پر این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا ویکسین کی بہتر سپلائی سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے اور کورونا ویکسین سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں نے ویکسین لگانے کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ صوبوں نے اس سلسلے میں ویکسین سینٹرز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
