
مسلم لیگی رہنما مریم نواز کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کے اللہ تعالیٰ پاکستان کو مسلط شدہ نااہل اور بے حس حکمرانوں سے چھٹکارا عطاء فرمائے۔
نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کے اللّٰه تعالیٰ پاکستان کو مسلط شدہ نااہل اور بےحس حکمرانوں سے چھٹکارا عطاء فرمائے اور اس پاک سر زمین میں آئین کی حکمرانی نافظ فرمائے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب ایک بار پھر گامزن ہوجائے۔ آمین، یار رب العالمین۔
A very happy new year
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2020
مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس پاک سر زمین میں آئین کی حکمرانی نافذ فرمائے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب ایک بار پھر گامزن ہوجائے۔ آمین، یار رب العالمین۔
انہوں نے آخر میں مزید لکھا کہ سب کو نیا سال بہت مبارک ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News