امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں تاخیر کی وجہ آخر کیا ہے؟
امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیزکی چوتھی شادی تاخیر کا شکار ہو...
 
                                                                              ہالی وڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 16 سال قبل جنوری میں ہالی وڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو حیران اور غمگین کردیا تھا۔
تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ اداکارہ انجلینا جولی تھیں۔
مداحوں کی جانب سے انجلینا جولی کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں کیونکہ علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد بریڈ پٹ کو انجلینا جولی کے ساتھ سال 2005 میں دیکھا گیا۔
لیکن جینیفر اینسٹن اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتیں۔
جینیفر اینسٹن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میری شادی شدہ زندگی میں دراڑیں انجلینا جولی کے آنے سے پہلے ہی آچکی تھیں۔
اس حوالے سےجینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ رشتے پیچیدہ ہوتے ہیں اور جب آپ ایک ساتھ کے بجائے الگ الگ آگے بڑھتے ہیں تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام ترصورتحال پر بریڈ پٹ نے بھی اپنا بیان دیا اور کہا کہ جینیفر اینسٹن بہت ہی محبت اور ہنسانے والی خاتون ہے جو میری دوست رہے گی اور اس دوستی کے رشتے کی مجھے قدر ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News