
عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کی 9 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع غربی کی متعدد یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 15 جنوری سے 29 جنوری تک ہوگا۔
جن یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اورنگی ٹاون، مومن آباد اور منگوپیر کی یوسیز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ تمام کاروباری افراد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News