امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کرکے صارفین کے گھروں پر بجلی گرا دی گئی۔ سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے احکامات پر سرتسلیم خم کیا، کراچی کی روشنیوں کو واپس لانے کے دعویداروں نے شہری مسائل میں مزید اضافہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ پورٹ سٹی کے چوکوں چوراہوں میں کچرے کے ڈھیر لگے پڑے ہیں،سندھ کے دارالحکومت میں لاکھوں لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں جبکہ کراچی کے لیے ڈویلپمنٹ پیکیج کا 11سو ارب صرف لفظی جادوگری تک محدود رہا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ براڈشیٹ اسکینڈل پر بنائی گئی کمیٹی پر عوام مطمئن نہیں، سپریم کورٹ تحقیقات کروائے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں اسلامی نظام کا قیام شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی، ظالم و کرپٹ اشرفیہ، جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
