گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے ضمن میں رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کی قربانیوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے صوبہ باالخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام کے ضمن میں رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔
گورنر سندھ کا کہناتھا کہ کراچی معاشی حب ہے اور اس کی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب امن وامان کی بہتر صورتحال ہو، رینجرز کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تفویض کی گئی ذمہ داری کے مطابق تمام تر اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
