
جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے، ان کی عمر 65 سال تھی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق گزشتہ رات حافظ سلمان بٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وہ کئی دن سے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل منصورہ میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ اسلامی جمعیت طلبہ اورجماعت اسلامی میں مختلف عہدوں پربھی فائز رہے۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف حافظ سلمان بٹ طویل عرصےسےشوگرکےمرض میں مبتلاتھے، ان کی نماز جنازہ بعدجمعہ 2بجےمنصورہ میں اداکی جائےگی ،جنازہ 700عمربلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھایاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News