
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال 2021 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں اس سال چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2021میں 10 جون کو جزوی سورج گرہن ہوگا، جزوی سورج گرہن ایشیا، افریقہ، یورپ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 4 دسمبر کو مکمل سورج گرہن ہوگا، مکمل سورج گرہن امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔
26 مئی کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو کہ آسٹریلیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا، شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 نومبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا جو کہ جنوبی اور مشرقی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News