Advertisement
Advertisement
Advertisement

میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز ہوتے ہی مقبول

Now Reading:

میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز ہوتے ہی مقبول

فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

یوکرین کی اپنے شہریوں کو روسی افواج کی سپلائی لائن کاٹنے کی ترغیب

یوکرین کی حکومت نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ...

لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی

ارجنٹینا کےعظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات کی  ادائیگی کر...

یاد رہے کہ میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

 یہ دستاویزی فلم 45  منٹ پر مشتمل ہے ، اس دستاویزی فلم میں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو میرا ڈونا کے نہایت قریب رہے تھے۔

Advertisement

دستاویزی فلم کے مطابق غربت کے باعث ان کی صحتمند پرورش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بچپن میں جسمانی اعتبار سے مضبوط و توانا بھی نہیں تھے۔

میرا ڈونا کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مضر صحت اشیا کا استعمال کرکے بھی اپنی صحت کو خراب کیا تھا۔

اس حوالے سے دستاویزی فلم میں اسپورٹس کارڈیالوجی کے پروفیسر نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ان کی رگوں میں کورٹیسون ڈالی گئی۔

خیال رہے کیونکہ کورٹیسون ناصرف جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے اثرات پورے جسم پر بھی ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ’واٹ کِلڈ میراڈونا‘ یا ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم بنائی ڈسکوری پلس پر دکھائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر